بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی ثقافتی وراثت اور ترقی سے متعلق اجلاس میں تقریر کے رہنما اصولوں کا تفصیلی مطالعہ کرنے اور ان پر عمل درآمد پر مبنی کتاب شائع کر دی گئی ہے۔
صدی شی نے 2 جون 2023 کو اجلاس میں شرکت کے دوران ایک اہم تقریر کی تھی۔
یہ کتاب تقریر کے رہنما اصولوں کے مطالعہ اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے پیپلز ڈیلی میں شائع ہونے والی خبروں پر مبنی ہے۔
پیپلز پبلشنگ ہاؤس کی طرف سے شائع کردہ یہ کتاب اب چین بھر میں شِنہوا بک سٹور کے آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہے۔