• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

صحافتی اقدار کی خلاف ورزی پر چینی اینٹی ڈوپنگ ادارے کی نیویارک ٹائمز پر تنقیدتازترین

June 19, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ پر تنقید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ 2016 اور 2017 میں چینی تیراک ڈوپنگ میں ملوث تھے جبکہ اس رپورٹ کو میڈیا اور انسانی اقدار کی خلاف ورزی بھی قرار دیا گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے گزشتہ ہفتے رپورٹ شائع کی تھی کہ 2016 اور 2017 میں 3 چینی تیراکوں کے کلنبوٹرول ٹیسٹ مثبت آئے تھے لیکن انہیں معطل نہیں کیا گیا۔ 

چینی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی  نے اس رپورٹ کے جواب میں نیویارک ٹائمز اور اے ایف پی کو لکھا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں نے نادانستہ طور پر ایسا گوشت کھایا تھا جس میں کلینبوٹرول موجود تھا۔ عالمی اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت ایسی صورت میں عوامی سطح پر اسے ظاہر یا پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

نیو یارک ٹائمز کو لکھے جواب میں چینی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی  نے رپورٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نیویارک ٹائمز جیسے میڈیا ادارے کے غیر مطبوعہ دستاویزات اور معلومات کے غیر مجاز انکشاف اور کھلاڑیوں (بشمول نابالغوں) کی پرائیویسی متاثر ہونے کا نوٹس لیا جنہوں نے کلینبوٹرول ملا گوشت کھانے اور اس کے مثبت نتائج کو غلط طور پر پیش کیا۔ یہ میڈیا اور انسانی اخلاقیات کی پامالی، اینٹی ڈوپنگ کے عمل سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے جس سے واڈا، چائناڈا اور عالمی اینٹی ڈوپنگ سسٹم کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

چائناڈا نے کہا کہ وہ اس کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتا ہے وہ بنیادی حقائق کے منافی رپورٹس اوروہ بیانات پر نیو یارک ٹائمز اور دیگر میڈیا کے خلاف مناسب قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

چناڈا نے اے ایف پی کو بھیجے ایک بیان میں نشاندہی کی کہ گمراہ کن رپورٹ تعصب اور ڈوپنگ کے خلاف لڑائی کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ گوشت میں کلنبوٹرول کی موجودگی صرف چین کا مسئلہ نہیں ہے۔ نیو یارک ٹائمز اور دیگر میڈیا نے صرف چینی کھلاڑیوں پر سوال اٹھائے ہیں جو چین کی انسداد ڈوپنگ کوششوں کے خلاف ان کے بدترین تعصب کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ مسخ شدہ اور گمراہ کن رپورٹس کی مسلسل اشاعت کے ذریعے رائے عامہ کو متاثر کرنے اور ڈوپنگ کے خلاف لڑائی کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ہے۔

چائناڈا نے بتایا گیا کہ تینوں کھلاڑیوں کے 2016 اور 2017 کے درمیان چائناڈا اور فینا (اب ورلڈ ایکواٹکس) دونوں نے مجموعی طور پر 72 ٹیسٹ کئے تھے۔