• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شام کے شہر درعا میں اسرائیلی میزائل حملے میں 8 فوجی ہلاک، 7 زخمیتازترین

October 25, 2023

دمشق(شِنہوا) شام کے جنوبی صوبے درعا میں اسرائیلی میزائل حملے میں آٹھ شامی فوجی اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

شامی فوج نے بدھ کوایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 1بج کر 45 منٹ (پاکستان وقت رات 3 بج کر 45 منٹ) پر اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کی  جانب سے شروع کیا گیا جس میں درعا کے دیہی علاقوں میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں نشانہ بنائے گئے مقامات پر مالی نقصان بھی ہوا۔

یہ حملہ 7 اکتوبر کو حماس کے اچانک حملے کے جواب میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے پس منظر میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا نتیجہ ہے۔

 کشیدگی کے بعد سے اسرائیل شام کے حلب کے ہوائی اڈے پر تین بار اور دمشق کے ہوائی اڈے پر دو بار حملہ کر چکا ہے۔

شام نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔