• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شدید بارشوں سے متاثرہ چینی شہر میں مواصلات اور بجلی کی بحالی شروعتازترین

August 02, 2024

چھانگشا(شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر ژی شنگ میں سمندری طوفان سے ہونے والی شدید بارشوں سے متاثرہ مواصلات اور بجلی کی فراہمی بڑے پیمانے پربحال ہونا شروع ہوگئی ہے،شدید بارشوں سے 30 افراد ہلاک اور 35 لاپتہ  ہوئے ہیں۔

ژی شنگ کے انتظامی امور کے نگران چھین ژو شہر کے میئر کان باویونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سمندری طوفان گیمی کی وجہ سے ہونے والی شدید بارش سے ژی شنگ کے 149 دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی اور 78 دیہاتوں میں مواصلاتی رابطے منقطع ہوگئے تھے۔

اہلکار کے مطابق  673 ملی میٹر سے زیادہ  ہونے والی بارش سے ژی شنگ میں بہت زیادہ نقصان ہوا جہاں 1ہزار641 مکانات منہدم اور1ہزار345 مقامات پر شاہراہیں بند ہوگئیں۔

کان نے بتاہا کہ مجموعی طور پر1لاکھ 18 ہزار رہائشی متاثر ہوئے جن میں سے 13ہزار33افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاجب کہ تقریباً 13ہزار800 ہیکٹر پر کھڑی  فصلوں کو نقصان پہنچا ، جن میں 5ہزار ہیکٹر پر فصلیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں۔