شی آن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبہ شان شی کے شہر شی آن اور جارجیا کے بندرگاہی شہر پوٹی کے درمیان ایک نیا بین الاقوامی مال بردار ٹرین روٹ کھول دیا گیا ہے جس سے چین-یورپ مال بردار ٹرین (سیان) سروس کے ذریعے 18ویں مرکزی روٹ کا قیام عمل میں آیا ہے۔
آٹوموبائل اور بڑی مشینری پر مشتمل برآمدی سامان سے لدے 55 کنٹینرز لے کر ایک ٹرین گزشتہ روزد دن 2 بجے شی آن سے روانہ ہوئی۔ سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں خورگوس بندرگاہ کے ذریعے چین سے نکلنے کے بعد یہ مال بردار ٹرین پوٹی پہنچنے سے پہلے قازقستان اور آذربائیجان سے گزرے گی۔
مال بردار ٹرین کا پورا سفر "ریل-سمندری ریل " ملٹی موڈل نقل و حمل پر مبنی ہے جو تقریباً 15 دنوں میں 7 ہزار 829 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔
شی آن سے 2023 میں 5 ہزار 351 چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمد و رفت ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت 15.3 فیصد زیادہ ہے۔