• Oslo, Norway
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شی جن پھنگ کے کام اور تبصروں پر مبنی روایتی چینی حروف میں چھپی کتابیں ہانگ کانگ کتب میلے میں پیشتازترین

July 18, 2024

ہانگ کانگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ کے کام اور  تبصروں پر مبنی روایتی چینی حروف میں چھپی تین کتابوں کو ہانگ کانگ کتب میلے کی افتتاحی تقریب میں پیش کر دیا گیا۔

شی جن پھنگ کے کام اور شی جن پھنگ  کی چینی جدیدیت پر منتخب کتابوں کے پہلی اور دوسری جلدوں کو سینو یونائٹیڈ پبلشنگ(ہولڈنگز) لمٹیڈ نے شائع کیا ہے۔ یہ اب ہانگ کانگ اور مکاو کے خصوصی انتظامی علاقوں(ایس اے آر) کی کتابوں  کی دوکانوں پر دستیاب ہیں۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹیو جان لی  سمیت سماجی تنظیموں اور پبلشنگ شعبے کے نمائندوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

یہ تین کتابیں ہانگ کانگ اور مکاو میں قارئین کو ایک نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ  سوشلزم پرشی جن پھنگ کی  سوچ کیساتھ ساتھ  چینی جدیدیت پر نظریات اور  طریقوں کی منظم ہم آہنگی حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں  گی۔

یہ کتابیں ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ہم وطنوں کو ملک، چینی قوم اور چینی ثقافت کے ساتھ اپنی شناخت کے احساس کو بڑھانے اور چینی قوم کی تجدید کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے رہنمائی کرنے میں بھی اہمیت کی حامل ہیں۔