بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کے ایک سینئر عہدیدار کائی چھی نے چینی صدر شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں فکر و تدبر کا تفصیلی مطالعہ کرنے اور اسے مکمل طور پر نافذ کرنے پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اورکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی سیکریٹریٹ کے رکن کائی چھی نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران کہی جس میں ملک کے محکمہ تشہیر کےافسران نے شرکت کی۔
کائی نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ پارٹی ارکان کو تیار کرنے اور لوگوں کو پارٹی کے نئے نظریات سے آگاہی دینے کے اہم ترین سیاسی مقصد پر توجہ مرکوز کریں۔
انہوں نے کہا کہ چین کو ایک مضبوط ملک بنانے اور تمام محاذوں پر چینی قوم کی تجدید کے لئے ٹھوس نظریاتی ضمانتیں، طاقتور ترغیب اور سازگار ثقافتی حالات فراہم کرنےکے بارے میں کوششیں ہونی چاہیئں۔
انہوں نے کہا کہ ثقافت سے متعلق شی جن پھنگ کی فکر پر مبنی رہنمائی پر عمل کرنا، نئے حالات اور مقاصد کی درست سمجھ بوجھ حاصل کرنا اور رابطے کی سرگرمیوں میں نئی راہیں کھولنا ضروری ہے۔
کائی نے پارٹی کے نظریاتی مطالعاتی پروگرام کی کامیابیاں مستحکم کرنے اور ان کی تعمیرکی اہمیت پر زور دیتے کہا ہے کہ مرکزی دھارے کی رائے عامہ میں نئی رفتار پیدا کرنے کے لئے اعتماد بڑھانے اور اتفاق رائے پیدا کرنے پر توجہ دی جائے۔
انہوں نے چین کی بنیادی سوشلسٹ اقدارکو وسیع پیمانے پر لاگو کرنے، ملک میں بہترین ثقافتی کام کی تخلیق میں اضافے، ثقافتی ورثے کے تحفظ کے فروغ اور مختلف تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور سیکھنے کے عمل کو وسعت دینے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔