بیجنگ (شِنہوا) عالمی رہنماؤں کی جانب سے شی جن پھنگ کو عوامی جمہوریہ چین کا صدرمنتخب ہونے پرمبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
الجزائر کے صدرعبدالمجید تبون نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کواعلیٰ سطح تک پہنچانے کے لیے چینی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ ان ملکوں کے عوام کی مشترکہ امیدوں اورمشترکہ مفادات کو پورا کیا جا سکے۔
کویت کے امیرشیخ نواف الاحمد الجابرالصباح نے کہا کہ شی جن پھنگ کی قیادت میں دوست چین نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اوراس قدیم تہذیب میں ایک نئی قوت حیات پیدا ہو رہی ہے۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے اپنے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ شی جن پھنگ چین اور چینی عوام کی نئی کامرانیوں اور کامیابیوں کی جانب رہنمائی کریں گے اور مزیدطے شدہ اہداف اور تصورات کو پورا کریں گے۔
علاوہ ازیں کینیا کے صدر ولیم روٹو،زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا،نکاراگوا کے صدر ڈینیئل اورٹیگا، ڈومینیکا کی دولت مشترکہ کے وزیر اعظم روزویلٹ سکررٹ ،افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن موسیٰ فاکی مہامت نے بھی شی جن پھنگ کو عوامی جمہوریہ چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
مبارکباد کے پیغامات بھیجنے والوں میں نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل،شام کے صدر بشار الاسد، موزمبیق کے صدر فلپ نیوسی،برونڈی کے صدر ایوارسٹی ندایشیمی،صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد، سلواڈور کے صدرنایب بوکیل،بولیویا کے صدر لوئس آرس اور گیانا کے صدر عرفان علی شامل ہیں۔