• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شی کے صدر منتخب ہونے پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاریتازترین

March 12, 2023

بیجنگ (شِنہوا) شی جن پھنگ کے عوامی جمہوریہ چین کا صدر منتخب ہونے پرعالمی رہنماؤں کی جانب سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے صدرعارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے شی جن پھنگ کو چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شی جن پھنگ کی دور اندیش قیادت میں چین اور عظیم چینی قوم نے انسانی مقاصد کے حصول میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ رواں سال جاپان ۔ چین امن و  دوستی معاہدے پر دستخط کی 45 ویں سالگرہ ہے۔ وہ شی جن پھنگ کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنے کے خواہش مند ہیں اور جاپان ۔ چین مستحکم اور تعمیری تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے اپنے پیغام میں انڈونیشیا اور چین پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون کو مزید مستحکم کریں اور دونوں ممالک کی خوشحالی کو فروغ دیں تاکہ علاقائی امن و استحکام میں اپنا کردار جاری رکھ سکیں۔

سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لونگ نے کہا کہ چین ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ صدر شی پائیدار ترقی اور خوشحالی کی طرف چین کی پیش قدمی جاری رکھیں گے۔

تاجک صدر امام علی رحمان نے کہا کہ ان کے انتخاب سے ظاہر ہوتا ہے کہ شی کے حکومتی فلسفے کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔

ازبک صدر شوکت میرزی یوف نے کہا کہ صدر شی کی قیادت میں چین نے بے مثال ترقی کی ہے۔

سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب، مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح اور بھوٹان کے چوتھے بادشاہ جگمے سنگے وانگ چک نے بھی چین کا صدر منتخب ہونے پر شی جن پھنگ کو مبارکباد دی ہے۔