بیجنگ(شِنہوا)چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے چیئرمین شی جن پھنگ نے دو فوجی افسران کو جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے لیے سرٹیفکیٹ آف آرڈر پیش کیے ہیں۔
ترقی پانے والے افسران میں پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے پولیٹیکل کمشنر وانگ وین چھوان اورپی ایل اے نیوی کے کمانڈر ہو ژونگ مِنگ شامل ہیں۔
سی ایم سی کے وائس چیئرمین ژانگ یوشیا نےصدر شی کے دستخط کے بعد پروموشن آرڈر کا اعلان کیا۔
سی ایم سی کے ایک اور وائس چیئرمین ہی وی ڈونگ نے تقریب کی صدارت کی۔
صدرشی جن پھنگ نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔
بعد ازاں شی اور دیگر رہنماؤں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔
چین میں حاضر سروس فوجی افسروں کے لیے جنرل سب سے اونچا درجہ ہے۔