• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شی کا انسانیت کے مشترکہ مستقبل بارے تصورایک شاندارنظریاتی کامیابی ہے ، برطانوی ماہرعمرانیاتتازترین

October 30, 2022

لندن (شِنہوا) ایک معروف برطانوی ماہرعمرانیات نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کا تصورعالمی اہمیت کی ایک شاندار نظریاتی کامیابی ہے۔

برٹش اکیڈمی برائے سماجی علوم کے فیلو مارٹن البرو نے شِنہوا کو بتایا کہ جب آپ مشترکہ انسانی مستقبل کی بات کرتے ہیں تو آپ ان چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں جوہم مل کر مستقبل میں کر سکتے ہیں، نہ کہ ایک مستقبل کی جہاں ہم سب ایک جیسے ہوں۔

البرو نے 1980 کی دہائی کے بعد سے چین کے متعدد دورے کیے ہیں اور وہ کافی قریب سے چین کی ترقی کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

وہ مغرب میں عالمگیریت کے موضوع پرتحقیق کے علمبردار رہے ہیں اورحالیہ برسوں کے دوران چین کی ترقی، نظام اور حکمرانی پر اپنی تحقیق پرتوجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

البرو نے شِنہوا کو بتایا کہ انہیں پہلی بار ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کے تصور بارے معلومات شی جن پھنگ ، چین کی طرز حکمرانی نامی کتاب سے ملیں اور وہ شی کے تصورات کی منطقی اور نظریاتی تلاش سے بہت زیادہ متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لیے آپ کے پاس ہر وقت خیالات کی نشوونما ہونی چاہیے اور یہی شی جن پھنگ کرتے ہیں۔ وہ اس نقطہ نظر سے بالکل شاندار ہیں۔

اس طرح اس نے اس خیال پر برسوں کی تحقیق کے ساتھ کام کا آغازکیا۔حالیہ برسوں کے دوران انہوں  نے دو کتابیں شائع کیں جن میں سے ایک کا عنوان مشترکہ انسانی مستقبل میں چین کاکردار: عالمی قیادت کے لیے نظریہ کا سفر  ہے اور حال ہی میں چین اور مشترکہ انسانی مستقبل: مشترکہ اقدار اور اہداف کی تلاش  شائع ہوئی ہے۔