بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شیامین ائر لائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ آبنائے تائیوان پار اقتصادی ،سماجی ترقی تبادلے اور تعاون میں پیشرفت کے لئے فعال کردار ادا کرے۔
یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے فضائی کمپنی کے 40 ویں یوم تاسیس پر اس کے عملے کے نام ایک جوابی خط میں کہی۔
آبنائے کے مغربی حصے میں واقع ساحلی شہر شیامین آبنائے پار تبادلے و انضمام میں سب سے آگے ہے۔
صدر شی نے شہر کے نائب میئر کی حیثیت سے شیامین ائرلائنز کو اس کے ابتدائی دور میں درپیش متعدد مسائل کے حل میں مدد دی تھی۔
شی نے اپنے خط میں کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ شیامین ائرلائنز نے گزشتہ 4 دہائی میں زبردست ترقی کی ہے۔
صدر شی نے عملے پر زور دیا کہ وہ اصلاحات اور اختراع کے لیے پرعزم رہیں، ائرلائن کی بنیادی مسابقت میں اضافہ کریں اور شہری ہوا بازی میں اعلیٰ معیار کی ترقی آگے بڑھانے اور نقل و حمل میں چین کی قوت میں اضافے کے لئے مزید کردار ادا کریں۔
شیامین ائرلائنز 1984 میں قائم ہوئی تھی یہ چین کی پہلی فضائی کمپنی ہے جو جدید کاروباری نظام کے تحت کام کررہی ہے ۔ کمپنی اس وقت 400 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی فضائی روٹس پر پروازیں چلارہی ہے جس سے سالانہ تقریبا 4 کروڑ مسافر استعفادہ کرتے ہیں۔