ژوہائی (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں شین ژین اور ژونگ شان کو ملانے والے ہائی وے کے ایک حصے میں زیرآب سرنگ کی آخری ٹیوب (نان اسٹینڈرڈ ٹیوب، بشمول آخری جوائنٹ) کو جوڑنے کا کام مکمل کرلیا گیا ۔ کنکریٹ ڈالنے کے بعد 164.5 میٹر اسٹیل شیل ٹیوب کا وزن تقریباً 80 ہزار ٹن ہے۔
زیر آب سرنگ کی کل لمبائی 6 ہزار 845 میٹر ہے جس میں 5 ہزار 35 میٹر کی طویل تیارشدہ زیرآب ٹیوبس ہیں، جس میں 32 ٹیوبس اور ان کا آخری جوڑ شامل ہے۔
توقع ہے کہ شین ژین -ژونگ شان شاہراہ 2024 میں ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی جس سے دونوں شہروں کے درمیان مسافت کا دورانیہ 2 گھنٹے سے کم ہوکر تقریباً 20 منٹ رہ جائے گا۔

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی کے نیوتو جزیرے میں سی سی سی سی فورتھ ہاربرانجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی ایمرسڈ ٹیوب اسمارٹ فیکٹری میں عملہ کا ایک رکن شین ژین -ژونگ شان ہائی وے زیر آب سرنگ کی ٹیوب ای 23 کو لادنے والی ایک ڈیوائس کی جانچ پڑتال کررہا ہے۔ (شِنہوا)

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی کے نیوتو جزیرے میں سی سی سی سی فورتھ ہاربرانجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی ایمرسڈ ٹیوب اسمارٹ فیکٹری میں عملہ شین ژین -ژونگ شان ہائی وے زیر آب سرنگ کی ٹیوب ای 23 کا بیرونی حصہ تیار کررہا ہے۔ (شِنہوا)

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی کے نیوتو جزیرے میں سی سی سی سی فورتھ ہاربرانجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی ایمرسڈ ٹیوب اسمارٹ فیکٹری میں عملے کے ارکان شین ژین -ژونگ شان ہائی وے زیر آب سرنگ میں کنکریٹ ڈالنے والی مشین سے کام لے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی کے نیوتو جزیرے میں سی سی سی سی فورتھ ہاربرانجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی ایمرسڈ ٹیوب اسمارٹ فیکٹری میں عملے کے ارکان شین ژین -ژونگ شان ہائی وے زیر آب سرنگ کی ایمرسڈ ٹیوب ای 23 کا معائنہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)