بیجنگ (شِنہوا) چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق شین ژو-14 کا عملہ تیان ژو-5 مال بردار جہاز میں داخل ہوگیا ہے۔
ایجنسی کی جا نب سے مستقبل میں ہر 6 ماہ بعد تیان ژو سیریز لانچ کرنے اعلان بھی کیا ہے۔
ایجنسی کے مطابق عملے نے تیان ژو 5 کا دروازہ اتوار کے روز دوپہر 2 بجکر 18 (بیجنگ وقت) منٹ پر کھولا اور کام کی تیاری کے بعد دوپہر 3 بجکر 3 منٹ پر مال بردار جہاز میں داخل ہوگئے۔
پروگرام کے تحت شین ژو 14 کا عملہ مال کی منتقلی اور دیگر متعلقہ امور انجام دے گا۔
چین نے ملک کے خلائی اسٹیشن کے لئے تیان ژو 5 مال بردار خلائی جہاز ہفتہ کے روز روانہ کیا تھا۔ خلائی اسٹیشن کی تعمیر رواں سال مکمل ہونے کی توقع ہے۔
مال بردارخلائی جہاز کا نظام چین کے خلائی اسٹیشن کا ایک اہم حصہ ہے۔ خلائی اسٹیشن کے ٹی شکل کا ڈھانچہ تشکیل دینے کے بعد مال بردار جہاز خلائی اسٹیشن کی فعالیت کے لئے اپنے کاموں کو جاری رکھے گا ۔ اس کی جا نب سے خلابازوں ، خلائی سائنس کے تجربات اور خلائی اسٹیشن کے آپریشن میں معاونت کی جا ئے گی۔
چائنہ اکیڈمی برائے خلائی ٹیکنالوجی کے تیان ژو مال بردار جہاز کے چیف ڈیزائنر بائی منگ شینگ نے کہا کہ نظام میں اپ گریڈ مال بردار کیبن میں نسبتاً زیادہ بہتری اور مہربند کیبن کی مال بردار نقل وحمل کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ مال بردار سیریز کے تیان ژو -6 سے ہوگا۔
انہوں نے اس بات کا خصوصی طو ر پر ذکر کیا کہ خلائی اسٹیشن کو فراہم کردہ سامان طویل عرصے تک خلابازوں کی مدد کے لئے کافی ہوگا۔
لانچ کے مقام نے تیان ژو سیریز کے کیریئر راکٹ لانگ مارچ -7 کے قبل از لانچ کے عمل کو ہموار اور بہتر بنا یا ہے۔
شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز کے چیف انجینئر ژونگ وین آن نے کہا کہ لانگ مارچ-7 راکٹ کی آزمائش اور لانچ کرنے میں اس وقت 27 روز لگ رہے ہیں جو پہلے لانگ مارچ 7 کی نسبت 15 روز کم ہیں۔