بیجنگ (شِنہوا) چین کے مدار میں موجود خلائی اسٹیشن شین ژو -17 کے عملے نے جمعرات کی شب 9 بجکر 35 منٹ (بیجنگ وقت) پر اپنی پہلی خلائی چہل قدمی مکمل کر لی۔
چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق خلا بازوں تانگ ہونگ بو، تانگ شینگ جی اور جیانگ شین لین نے زمینی ٹیم اور خلائی اسٹیشن کے روبوٹک بازو کی مدد سے مقررہ فرائض انجام دیئے جس میں تیان ہی کور ماڈیول سولر ونگ کی مرمت بھی شامل تھی جبکہ ان کاموں میں کی تکمیل میں ساڑھے سات گھنٹے کا وقت لگا۔
تانگ ہونگ بو اور تانگ شینگ جی کام کی تکمیل کے بعد بحفاظت وین تیان لیب ماڈیول میں واپس لوٹ آئے۔
تانگ ہونگ بو چین کا پہلا خلا باز بن گیا ہے جو خلائی اسٹیشن میں دوبارہ داخل ہو گیا ہے اور تانگ شینگ جی کو چین کے سب سے کم عمر خلاباز کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے جنہوں نے خلا میں سرگرمیاں انجام دیں۔
شین ژو- 17 عملہ مستقبل میں خلائی سائنس کے طے شدہ تجربات، تکنیکی تجربات، خلا میں چہل قدمی اور اضافی پے لوڈ کی تنصیب سے متعلق اہم سرگرمیاں انجام دے گا۔
یہ خلا باز 26 اکتوبر کو مدار کے کمپلیکس میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد سے انہوں نے بہت سے کام سرانجام دیئے ہیں جن میں شین ژو -16 کےعملہ کے ساتھ کام ، خلائی اسٹیشن پلیٹ فارم کی دیکھ بھال ، زندگی و صحت میں معاونت ، اضافی خلائی سوٹ معائنہ اور تیان ژو -6 کارگو جہاز کے سامان کا معائنہ شامل ہے۔
انہوں نے روبوٹک آرم آپریشنز کی تربیت، زندگی بچانے کی ہنگامی مشقیں، طبی ریسکیو مشقیں اور مکمل نظام کے دباؤ کی ہنگامی مشقیں بھی کیں۔