• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شین ژو 17 کے خلاء باز زمین پر اترنے کے بعد بیجنگ پہنچ گئےتازترین

May 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کا شین ژو -17 کا 3 رکنی عملہ 6 ماہ تک خلاء میں رہنے کے بعد زمین پر واپس پہنچنے کے بعد ہوائی جہاز کے ذریعے بدھ کوبیجنگ پہنچ گیا۔

چائنہ انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق شین ژو 17 کا واپسی کیپسول خلابازوں تانگ ہونگ بو، تانگ شینگ جی اور جیانگ شین لین کو لیکر منگل کی شام 5 بجکر 46 منٹ (بیجنگ وقت) پر چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے میں ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر اترا تھا  جبکہ عملہ واپسی کیسپول سے 6 بجکر 37 منٹ پرباہر آیا۔

چائنہ انسان بردار خلائی ادارے نے کہا کہ شین ژو 17 انسان بردار مشن کامیاب رہا ۔ خلابازوں نے  187 دن مدار میں گزارے اور تینوں کی صحت اچھی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عملہ طبی قرنطینہ کرے گا جس کے دوران ان کا مکمل طبی معائنہ اور صحت کی جانچ پڑتال ہوگی۔

ان مراحل سے گزرنے کے بعد وہ پریس کانفرنس کریں گے۔