• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شین ژو-17مشن کے خلابازوں کا چینی ہم وطنوں کے لیے بہار کے تہوار پر خلا سےتہنیتی پیغامتازترین

February 09, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کے شین ژو17 مشن کے عملے کے ارکان نے جمعہ کو چینی قمری نئے سال کے موقع پر خلا سے ویڈیو کے ذریعے بہار کے تہوار کی مبارکباد دی۔

خلائی سٹیشن پر سوار تینوں خلا بازوں تانگ ہونگ بو، تانگ شینگ جی اور جیانگ شین لِن نے مادر وطن اور تمام چینی عوام کی خوشحالی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عملے کے کمانڈر تانگ ہونگ بو نے کہاکہ ہم خلا میں چینی قمری نئے سال کی آمد پر بے حد خوش ہیں۔

خلا میں پہلی مرتبہ جانے والے تانگ شینگ جی نے کہا کہ وہ مادر وطن اور خاندان کو یاد کرتے ہیں۔  قمری نیا سال پہلی بار خلا میں گزارنا میرے لیے زندگی کا ایک قیمتی تجربہ ہے۔

تیسرے خلا باز جیانگ نے بھی تمام نسلی گروہوں کے چینی باشندوں کے لیے "خوش قسمتی اور اچھی صحت" کی خواہشات کا اظہار کیا۔