• Unknown, Unknown
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شین ژو ۔18 کے خلاء باز خلائی اسٹیشن میں داخل ہو گئےتازترین

April 26, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شین ژو-18 خلائی جہاز پر سوار 3  خلاباز خلائی اسٹیشن میں داخل ہو گئے ہیں جبکہ انہوں نے وہاں موجود تینوں خلا بازوں سے ملاقات کی، اس کے ساتھ ہی مدار میں عملہ کی تبدیلی کا ایک نیا دور شروع ہوا۔

شین ژو-17 کے عملے نے صبح 5 بج کر 4 منٹ (بیجنگ وقت) پر خلائی اسٹیشن کا دروازہ کھولا ، نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائے۔

دونوں عملے کے درمیان ایک ملاقات ہوئی جس کے ساتھ مدار میں خلائی اسٹیشن کے عملے کی تبدیلی کے چوتھے دور شروع ہوگیا۔

چائنہ انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق یہ 6 خلاباز تقریباً 5 روز ایک ساتھ رہیں گے اور طے شدہ کام مکمل کرکے عملے کی تبدیلی کا عمل مکمل کریں گے۔