• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شین ژو ۔ 18 کے خلابازوں کی خلا میں دوسری چہل قدمی مکملتازترین

July 04, 2024

بیجنگ (شِںہوا) چین کے مدار میں زیر گردش خلائی اسٹیشن پر موجود شین ژو-18 کے خلا بازو ںے گزشتہ شب 10 بجکر 51 منٹ (بیجنگ وقت) پراپنی دوسری خلائی چہل قدمی مکمل کی۔

چائنہ انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق یی گوانگ فو، لی کانگ اور لی گوانگ سو نے تقریباََ ساڑھے 6 گھنٹے کام کرکے مختلف امور انجام دیئے اس دوران لی گوانگ سو خلائی اسٹیشن میں رہے۔

خلا بازوں نے خلائی اسٹیشن کے روبوٹک بازو اور زمینی عملے کی مدد سے خلائی ملبے سے بچاؤ کے لئے تیان گونگ خلائی اسٹیشن کے باہر پائپ لائنز، کیبلز اور اہم آلات نصب کئے اور خلائی اسٹیشن سے باہر ایک جانچ پڑتال مکمل کی۔

یی گوانگ فو اور لی کانگ کے ذمہ خلا میں چہل قدمی تھی جس کے بعد وہ بحفاظت وین تیان لیب ماڈیول میں واپس آگئے۔

شین ژو -18 کے خلا باز لی کانگ (اوپر) اور یی گوانگ فو خلائی اسٹیشن سے باہر سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

ادارے کے مطابق یہ تینوں اپنے 6 ماہ کے خلائی سفر کا ایک تہائی حصہ مکمل کرچکے ہیں اور وہ مدار میں طے شدہ پروگرام کے مطابق بڑی تعداد میں سائنسی و ٹیکنالوجی تجربات کریں۔