بیجنگ(شِنہوا) چین کے عملہ بردار خلائی مشن شینژو -16 کے تین خلاباز خلاء سے واپسی کے 80 دن بعد بیجنگ میں پہلی بارعوام کے سامنے آئے۔
شینژو -16خلائی جہاز 30 مئی 2023 کو جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے خلا میں روانہ ہوا تھا، جس میں عملے کے تین ارکان جنگ ہائی پھینگ،ژو یانگ ژو اور گوئی ہائی چھاؤ سوار تھے۔ تینوں خلاباز 154 دن خلا میں رہے، اس دوران انہوں نے خلا میں چہل قدمی کی اور تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے زمین پر چوتھی لائیو کلاس فراہم کی۔
کامیاب خلائی پروازوں کے اعزاز کے چار بیجز سینے پر لگائے ہوئے، کمانڈر جِنگ نے کہا کہ پہلی بار ایسا تھا کہ ہوائی جہاز کے پائلٹ، فلائٹ انجینئر اور پے لوڈ ماہر سمیت عملے کے تینوں ارکان مختلف کیریئر کے پس منظر سے تعلق رکھتے تھے۔
سینئر پائلٹ نے کہا کہ پیشہ ور افراد پیشہ ورانہ معاملات انجام دیتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کام کی تقسیم واضح تھی، ہر ایک کو مخصوص کام سونپے گئے تھے۔

شینژو-16 کے خلاباز جنگ ہائی پھینگ خلائی اسٹیشن سے باہر سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے۔(شِنہوا)
شینژو -16 مشن جِنگ کا چوتھاخلائی سفر تھا، جس سے وہ سب سے زیادہ تجربہ کار خلاباز بن گئے۔
فلائٹ انجینئر ژو خلائی اسٹیشن کے پلیٹ فارم کی دیکھ بھال اور مرمت کے ذمہ دار تھے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج پانچ ماہ کے مشن کے دوران "روزمرہ کاموں میں صفر غلطی" کو یقینی بنانا تھا۔
ژو نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے مشن کو کامیابی سے مکمل کیا اور خلائی اسٹیشن کے محفوظ، مستحکم، موثر اور طویل مدتی آپریشن کو یقینی بنایا۔