• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شینزو-18 کے عملے کی خلاء میں پہلی چہل قدمی مکملتازترین

May 29, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے خلائی مرکز پرمدار میں زیر گردش شین ژو -18 کے عملے نے گزشتہ شام 6 بج کر 58 منٹ (بیجنگ وقت) پر اپنے مشن کی پہلی خلائی چہل قدمی مکمل کی۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق یی گوانگ فو، لی کونگ اور لی گوانگ سو نے خلائی ملبے سے تحفظ کے آلات کی تنصیب سمیت متعدد کام مکمل کرنے کے لئے تقریباً 8 گھنٹے اور 30 منٹ کام کیا جس میں خلائی اسٹیشن کے روبوٹک بازو اور زمینی عملے نے بھی ان کی مدد کی۔

اس کام کی وجہ سے چینی خلابازوں نے طویل ترین خلائی چہل قدمی کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

عملے کے 2 ارکان یی اور لی گوانگ سو چہل قدمی کے فرائض ادا کرکے بحفاظت وین تیان لیب ماڈیول میں واپس آگئے۔

یی نے دوسری بار خلائی اسٹیشن سے باہر کام کیا ہے اس سے قبل وہ شین ژو 13 مشن میں یہ فرائض انجام دے چکے ہیں۔  جبکہ لی گوانگ سو کی یہ پہلی خلائی چہل قدمی تھی۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق شین ژو-18 کے اس مشن میں متعدد دیگر کام شامل ہیں ۔ عملہ خلائی سائنس کے متعدد طے شدہ تجربات اور ٹیکنیکل آزمائش کرے گا جبکہ وہ  خلائی اسٹیشن سے باہر بھی سرگرمیاں بھی انجام دیں گے اور خلائی اسٹیشن کے باہر پے لوڈ کی تنصیب کریں گے۔

چینی خلاباز اب مجموعی طور پر خلائی اسٹیشن سے باہر 16 مختلف سرگرمیاں کامیابی سے انجام دے چکے ہیں،  27 ستمبر 2008 کو شین ژو -7 مشن میں خلاباز ژائی ژی گانگ نے 19 منٹ چہل قدمی کرکے خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے خلا باز بن گئے تھے۔