شی جیا ژوآنگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبے ہیبے میں شیونگ آن نیو ایریا کے اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعتی ترقیاتی زون نے کام شروع کردیاہے۔
صوبائی حکومت نے اس اعلیٰ ٹیکنالوجی زون کے قیام کی باضابطہ منظوری گزشتہ برس کے اختتام پر دی تھی۔
حکومت کے مطابق سائنسی اور ٹیکنالوجی ، کاروباری اور جامع آزاد تجارتی خدمات پر توجہ مرکوز کرنے والی جدید خدمات کی صنعتوں میں ترقی کو ترجیح دی جائے گی جبکہ خلائی سائنس، معلومات، بائیو ٹیکنالوجی، نئے مواد اور مستقبل کی سائنس و ٹیکنالوجی پر مشتمل 5 پارکس کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
اعلیٰ ٹیکنالوجی زون کے مرکزی علاقے میں بنیادی ڈھانچہ مکمل ہوچکا ہے جہاں رہائشی سہولیات ، تجارتی عمارتیں اور عوامی خدمات کی سہولیات بتدریج مہیا کی جارہی ہیں اور متعدد اعلیٰ ٹیکنالوجی اداروں نے زون میں کام شروع کرنے کی رفتار بڑھادی ہے۔