• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شق 23 کی قانون سازی کے بعد ہانگ کانگ معاشی ترقی پر توجہ دے گا، جان لیتازترین

March 24, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ بنیادی قانون کی شق 23  پر قانون سازی کرکے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے اور اب وہ معاشی ترقی اور لوگوں کا ذریعہ معاش بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

جان لی نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت ، چینی مین لینڈ اور باقی دنیا سے رابطے بڑھانا جاری رکھتے ہوئے ملک کی مجموعی ترقی میں فعال طریقے سے ضم ہوگی اور ہانگ کانگ کی عالمی مسابقت کو مستحکم اور بہتر بنائے گی جس سے ہانگ کانگ کے روشن مستقبل کا ایک نیا دور کھلے گا۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کا تحفظ قومی سلامتی قانون گزٹ ہونے کے بعد ہفتے سے نافذالعمل ہوچکا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے انتظامی چیف سیکرٹری چھن کووک کی نے کہا کہ قانون کا نفاذ ہانگ کانگ کےعوام کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے  جو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کو قومی سلامتی کے تحفظ میں زیادہ مضبوط اور طاقتور قانونی نظام اور عملدرآمد کا طریقہ کار قائم کرنے کے قابل بناتا ہے جس سے ہانگ کانگ زیادہ محفوظ اور مستحکم ہوگا۔