بیجنگ(شِنہوا) ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنےآئی ہے کہ کسی شخص میں گرمجوشی، تندہی، ملنساری اور تجسس کی کم سطح اوربہت زیادہ گھبراہٹ کا دماغی امراض کے بڑھتے ہوئے خطرے سےتعلق ہے۔ جریدے نیچر مینٹل ہیلتھ میں شائع ہونے والی یہ تحقیق متعدد اداروں کے محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے مشترکہ طور پر کی ہے، جس میں شنگھائی کی فوڈان یونیورسٹی کے ہوآشان ہسپتال، یونیورسٹی آف آکسفورڈ اور یونیورسٹی آف کیمبرج شامل ہیں۔ یو کے بائیوبینک کے2لاکھ 98ہزارسے زیادہ شرکاء کے سوالنامے کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے شخصیت کی پانچ خصوصیات گرمجوشی، تندہی، گھبراہٹ، ملنساری اور تجسس کا تعین کیا۔
اس کے بعد محققین نے ان شخصی خصوصیات اور پارکنسنز ، فالج اور شیزوفرینیا جیسے عام دماغی عوارض کے درمیان تعلق اور بنیادی میکانزم کو دریافت کیا۔
تحقیق میں کہا گیاکہ گبھراہٹ کا اس حوالے سے مسلسل نقصان پر بھی مبنی کردارکا انکشاف ہوا جبکہ گرمجوشی، تندہی، ملنساری اور تجسس کے حفاظتی کردارکا بھی دماغی امراض میں اہم کردار پایا گیا۔