• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سپر کنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر نے33ہزارسے زیادہ کمپیوٹنگ ٹاسک مکمل کرلیےتازترین

January 15, 2024

ہیفے(شِنہوا) چین کے ملکی ساختہ تھرڈ جنریشن سپر کنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر،اوریجن ووکونگ نے 6 جنوری کو آپریشنل ہونے کے بعد سے دنیا بھرکے صارفین کے لیے کوانٹم کمپیوٹنگ کے 33ہزار871 ٹاسک مکمل کیے ہیں۔

آنہوئی کوانٹم کمپیوٹنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر کے مطابق  پیر کی صبح 10 بجے تک، دنیا کے 60 سے زیادہ ممالک سے کمپیوٹر تک ریموٹ رسائی کی تعداد3لاکھ 50ہزار گنا سے تجاوز کر گئی، ان میں  امریکہ سے بیرون ملک مقیم صارفین کی ریموٹ رسائی کی تعداد پہلے نمبر پر رہی۔ اوریجن ووکونگ نے مشرقی صوبے  آنہوئی میں اوریجن کوانٹم کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی (ہیفے) کمپنی میں کام شروع کیا تھا۔