رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا۔
نابلس میں ہلال احمر سوسائٹی میں ایمبولینس اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ احمد جبریل نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کی رات گئے سبستیا قصبے میں ایک فلسطینی نوجوان کو قتل اورایک زخمی کو حراست میں لے لیا۔
فلسطینی وزارت صحت نےجاں بحق ہونے والے فلسطینی کی شناخت 18 سالہ فووزی مخلفہ کے نام سے کی ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے قصبے میں ایک فلسطینی کی کار پر فائرنگ کی جس میں دو نوجوان سوار تھے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے نابلس کے قریب ایک فلسطینی کو گولی ماردی جس نے انہیں گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی جبکہ اس کے علاوہ گاڑی میں سوار ایک اور شخص بھی زخمی ہوا۔