• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی جون میں کاربن نیوٹرلٹی ایکسپو کی میزبانی کرے گاتازترین

April 01, 2023

شنگھائی(شِنہوا)چین کا شہرشنگھائی اس سال 11 سے 14 جون تک بین الاقوامی کاربن نیوٹرلٹی ایکسپو کے پہلے سیشن کی میزبانی کرے گا۔

منتظمین  کے مطابق ٹیکنالوجیز، مصنوعات اور کامیابیوں کواجاگر کرنے کیلئے منعقد ہونے والی شنگھائی انٹرنیشنل کاربن نیوٹرلٹی ایکسپو میں بنیادی طور پر کم کاربن کے اخراج والی ٹیکنالوجیز، مصنوعات اور کامیابیوں کا فروغ اور تشہیر کی جائے گی  تاکہ ماحول دوست اور کم کاربن کے اخراج پر مبنی ترقی  حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

"کاربن کی نیوٹرلٹی کی راہ" کے عنوان سے منعقد ہونے والی یہ ایکسپو تھیم  نمائشوں، تجارتی  سرگرمیوں اور فورمز پر مشتمل ہوگی۔

شنگھائی میونسپل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور بین الاقوامی تجارت شنگھائی کے فروغ کی کونسل کے مطابق نمائش 1 لاکھ مربع میٹر رقبے پر محیط ہو گی جس میں اندرون و بیرون ملک سے 600 سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت متوقع ہے۔