شنگھائی(شِنہوا) شنگھائی کے ہوائی اڈوں پر رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بیرون ملک سے آنے والے غیر ملکی مسافروں کی جانب سے کیے گئے سفری دوروں کی تعداد11لاکھ 80ہزار سے زیادہ رہی جو گزشتہ سال سے 6.9 گنا زیادہ ہے۔
شنگھائی کسٹمز کے مطابق، چین کے تھائی لینڈ اور سنگاپور جیسے ممالک کے ساتھ ویزا فری سفری معاہدوں کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ شنگھائی کے دونوں ہوائی اڈوں پر رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ان ممالک سے آنے والے مسافروں کی جانب سے کیے گئے سفری دوروں کی تعداد6لاکھ 49ہزار رہی جو گزشتہ سہ ماہی سے 51.5 فیصد زیادہ ہے۔
اسی عرصے کے دوران، فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک سے آنے والے مسافروں کی جانب سے شنگھائی کے ہوائی اڈوں سے 2لاکھ 68ہزار سفری دورے کیے گئے جو گزشتہ سہ ماہی سے 12.8فیصد زیادہ ہے،سفری دوروں کی تعداد میں یہ اضافہ چین کی جانب سے ان ممالک کے لیے شروع کی گئی یکطرفہ ویزا فری پالیسی کی وجہ سے ہوا ہے۔