شنگھائی(شِنہوا)چین کے شہر شنگھائی کی غیر ملکی تجارت رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں 681 ارب 56 کروڑیوآن (تقریباً 99 ارب 12 کروڑ ڈالر) کی ریکارڈ بلند ترین سطح تک پہنچ گئی جس سے گزشتہ سال کی نسبت 0.7 فیصد کا معمولی اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
شنگھائی کسٹمز سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں چین کے مشرقی شہر کی درآمدات گزشتہ سال کی نسبت4.7 فیصد بڑھ کر 415 ارب 99 کروڑیوآن جبکہ اس کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت4.9 فیصد کم ہو کر265 ارب 57 کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں۔
شنگھائی میں نجی اداروں نے ٹھوس کارکردگی دکھائی اور ان کی غیر ملکی تجارت رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں تقریباً 208ارب 48 کروڑیوآن تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی نسبت 13.1 فیصد زیادہ ہے جو شہر کی کل تجارتی مالیت کا 30.6 فیصد ہے۔