شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں اس وقت 940 کثیرالقوامی اداروں کے علاقائی صدر دفاتر اور 551 غیر ملکی مالی تعاون سے قائم تحقیق و ترقی مراکز موجود ہیں۔
انٹرنیشنل بزنس لیڈر ایڈوائزری کونسل فارمیئر آف شنگھائی 2023 (آئی بی ایل اے سی) کی ایک پریس کانفرنس کے مطابق ان میں سے 49 علاقائی صدردفاتر اور 20 تحقیق و ترقی مراکز 2023 میں شروع ہوئے تھے۔
شنگھائی کے میئر گونگ ژینگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شنگھائی کی معیشت میں بحالی کا سلسلہ رواں سال کے آغاز سے جاری ہے اور اس نے عمومی طور پر مستحکم اور مثبت رجحان برقرار رکھا ہے جو مضبوط لچک اور جاندار ہونے کا عکاس ہے۔
گونگ نے مزید کہا کہ شنگھائی میں غیر ملکی اداروں کو راغب کرنے کے لئے اچھا کاروباری ماحول مہیا کرنا ضروری ہے۔ ہم کاروباری ماحول میں مسلسل بہتری کے لئے متعدد نئے اقدامات تیار کرکے اور ان پر عمل درآمد کریں گے۔