شنگھائی(شِنہوا) چین کے مشرقی شہرشنگھائی میں دوسرا سی ایم جی فورم گزشتہ روز شروع ہوا، جس میں بین الاقوامی تنظیموں، میڈیا اداروں، تھنک ٹینکس اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندے جدیدیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے شریک ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولیی نے ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب میں شرکت اور کلیدی خطاب کیا۔"معاشی کھلا پن، جامعیت، باہمی فائدہ: جدیدیت کی طرف مل کرجدوجہد" کے موضوع کے ساتھ یہ فورم چائنہ میڈیا گروپ (سی ایم جی ) اور شنگھائی میونسپل پیپلز گورنمنٹ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہورہاہے۔ آن لائن یا آف لائن ایونٹ میں230 سے زیادہ لوگ شامل ہیں۔ شرکاء کا اس بات پر اتفاق تھا کہ چینی جدیدیت عالمی ترقی کےلیے نئے مواقع فراہم کرتے ہوئے انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے چینی نقطہ نظر میں تعاون کررہی ہے۔
شرکاء نے کہا کہ عالمی میڈیا کو مناسب ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں اور تہذیبوں کے درمیان عوامی تعلقات اور باہمی سیکھنے کو فروغ دینے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔