شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی کے قومی نمائش اور کنونشن مرکز میں 20 ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل انڈسٹری نمائش کا آغاز ہوگیا۔
اس نمائش کو آٹو شنگھائی 2023 بھی کہا جاتا ہے۔ چین میں نوول کرونا وائرس ردعمل میں بہتری کے بعد یہ پہلا اول درجے کا گاڑیوں کا بین الاقوامی میلہ ہے۔
نمائش گاہ میں 13 ہال ہیں جن کا مجموعی نمائشی رقبہ 3 لاکھ 60 ہزار مربع میٹر ہے۔
منتظمین کے مطابق آٹو شو میں 20 ممالک اور خطوں کے تقریباً 1 ہزار کاروباری ادارے شرکت کررہے ہیں۔ یہاں تقریباً 1 ہزار 500 گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔
چین، مشرقی شہر شنگھائی میں 20 ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل انڈسٹری نمائش میں بی وائی ڈی سیگل کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)
چین، مشرقی شہر شنگھائی میں 20 ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل انڈسٹری نمائش میں پیش کردہ مرسیڈیز بینز کی تصوراتی کار۔ (شِںہوا)
چین، مشرقی شہر شنگھائی میں 20 ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل انڈسٹری نمائش میں پورشے کی تصوراتی کار ، وژن 357 کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
چین، مشرقی شہر شنگھائی میں 20 ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل انڈسٹری نمائش میں پیش کردہ بی ایم ڈبلیو کی تصوراتی کار۔ (شِںہوا)