شنگھائی(شِنہوا)امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا چین میں باضابطہ طور پر اپنا نیا میگا فیکٹری پروجیکٹ شروع کیا جو شنگھائی میں ایک سال میں 10 ہزار میگا پیک تیار کرنے کےقابل ہے۔
جمعہ کی صبح شنگھائی میں اس منصوبے کےحصولِ اراضی کے لیے دستخطی تقریب منعقد کی گئی جس میں کمپنی نے "سنگ میل کے منصوبے" کا باضابطہ افتتاح کیا۔
ٹیسلا کی ویب سائٹ پر معلومات کے مطابق میگا پیک ایک طاقتور بیٹری ہے جو توانائی کا ذخیرہ اور سپورٹ فراہم کرنے کے علاوہ گرڈ کومستحکم کرنے اور بندش کو روکنے میں مدد کرتی ہے۔
چین(شنگھائی)پائلٹ فری ٹریڈ زون کے لین گانگ نئے علاقے میں واقع نیا پراجیکٹ 2024 کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہونے والا ہے جو چوتھی سہ ماہی میں پیداوار شروع کر دے گا۔ فیکٹری ابتدائی طور پر ہر سال 10 ہزار میگا پیک یونٹ تیار کرے گی جو تقریباً 40 جی ڈبلیو ایچ توانائی کے ذخیرہ کے برابر ہ جبکہ اس فیکٹری کی مصنوعات دنیا بھر میں فروخت کی جائیں گی۔