شنگھائی(شِنہوا) امریکی کار سازکمپنی ٹیسلا آئندہ ماہ مئی میں چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں اپنی نئی میگا فیکٹری کی تعمیر کا آغاز کرے گی،جو سالانہ 10ہزار میگا پیک بیٹریاں تیار کرنے کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔
کمپنی کے اعلان کے مطابق، امریکہ سے باہرٹیسلا کے اس پہلے انرجی اسٹوریج میگا فیکٹری کے منصوبے سے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں بڑے پیمانے پر پیداوار شروع ہونے کی امید ہے۔
فیکٹری میں ابتدائی مرحلے میں ہر سال 10ہزار میگا پیک یونٹ تیارکیے جائیں گے،جو تقریباً 40 گیگاواٹ آورزتوانائی کے برابر ہیں۔
ٹیسلا کی ویب سائٹ پرجاری تفصیلات کے مطابق، میگاپیک ایک طاقتور بیٹری ہے جوانرجی اسٹوریج اور سپورٹ فراہم کرتے ہوئے گرڈ کو مستحکم اورتوانائی کی ترسیل میں تعطل روکنے میں مدد گارہے۔