• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی میٹرو اسٹیشنز پرغیر ملکی بینک کارڈز کے ذریعے ٹکٹس خریداری کی ادائیگیاں شروعتازترین

April 21, 2024

شنگھائی(شِنہوا)چین میں شنگھائی کے تمام سب وے اسٹیشنز پرپی او ایس مشینیں دوبارہ سے نصب کر دی گئی ہیں جہاں مسافروں کو ٹکٹوں کی خریداری میں سہولت کی فراہمی  کےلئے ملکی اور غیر ملکی بینک کارڈز قابل قبول ہوں گے جبکہ نقد ادائیگیوں کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیاہے جب مارچ کے آخر میں چینی حکام کی جانب سے  ملک میں آنے والے سیاحوں کےلئے سیاحتی سہولیات کو فروغ دینے کی غرض سے مزید اقدامات پر عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا،کیونکہ ایسے غیر ملکی جو بنیادی طور پر بینک کارڈز اور نقد رقم پر انحصار کرتے ہیں ،انہیں کیش لیس یا بغیر کارڈ موبائل ادائیگیوں میں رکاوٹوں اور چیلنجز کا سامنا  تھا جوکہ اس وقت چین میں ادائیگی کا سب سے بڑا طریقہ کار ہے۔

شنگھائی میٹرو اسٹیشنز پر نصب شدہ  پی او ایس مشینیں ملکی اور بین الاقوامی کارڈ ز کے زریعے  لین دین کے لیے فعال ہیں جن میں ویزا، ماسٹر کارڈ، ڈسکور کارڈ، امریکن ایکسپریس، ڈائنرز کلب، جے سی بی اور یونین پے سمیت دیگر کارڈز کے زریعے ادائیگیاں قابل قبول ہیں۔

شنگھائی میٹرو غیر ملکیوں کو شنگھائی میٹرو ایپ کے ذریعے رجسٹر اور استعمال کرنے کا آپشن بھی مہیا کرتی ہےجس پر وہ ادائیگی کے لیے غیر ملکی بینک کارڈز کو لنک کر سکتے ہیں۔ وہ لوگ جنہوں نے پہلے ہی اپنے غیر ملکی بینک کارڈز کو ادائیگی کےلئے علی پے، وی چیٹ پے یا یونین پے جیسے پلیٹ فارمز سے منسلک کر رکھا ہے وہ اپنی سفری ضروریات کے لیے شنگھائی میٹرو ایپ کے اندر موجود ان چینلز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن غیر ملکی سیاحوں کو شنگھائی میں سب وے گیٹس کے ذریعے اسکیننگ کے عمل میں اپنے  سیل فون استعمال کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔

شنگھائی کا میٹرو نیٹ ورک، جو 20 لائنوں پرمشتمل اور 831 کلومیٹر طویل ہے،شہر اس کے آس پاس کے علاقوں کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں کے ٹرانسپورٹ مراکز میں مسافروں کو موثرنقل و حمل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔