شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی نے خودکار ڈرائیونگ کے لیے متعدد ایکسپریس ویز کا باضابطہ طور پرافتتاح کر دیا ہے۔
شنگھائی میونسپل ٹرانسپورٹیشن کمیشن نے مصنوعی ذہانت سے لیس نقل وحمل سے متعلق ایک فورم میں کہا ہے کہ جی 1503 رنگ ایکسپریس وے پر سڑک کا 21.5 کلومیٹر حصہ اور بیجنگ۔ شنگھائی ایکسپریس وے پر جی۔2 کا 19.5 کلومیٹر حصہ خود کارگاڑیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
شنگھائی نے اب تک تجرباتی بنیادوں پر خود کار ڈرائیونگ کے لئے 926 سڑکیں کھولی ہیں جن میں 15 ہزار تجرباتی مناظر پیش کیے گئے ہیں جو کہ ملک میں سرفہرست ہیں۔
یہ شہر اب خودکار ڈرائیونگ کا عملی مظاہرہ کرنے کی کارروائیوں اور تجارتی آغاز کو مؤثر طریقے سے مدد فراہم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے منسلک گاڑیوں کے تجربات اور ایپلی کیشنز کے لیے تیار ہے۔
شہر نے پیر کے روز مصنوعی ذہانت سے منسلک گاڑیوں کے عملی آپریشن بارے نفاذ کے قوانین کا بھی اجرا کیا ہے۔