• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی تعاون تنظیم بدامنی اور عالمی تبدیلیوں میں "مستحکم رابطہ کار" کا کردار نبھائے، چینی وزیر خارجہتازترین

February 23, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کو مشترکہ طور پر تنظیم کی مضبوط ترقی آگے بڑھانے سمیت  اسے دنیا کی تبدیلیوں میں ایک مستحکم رابطہ کار بنانا چاہئے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کہی۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ ایک صدی میں نظرنہ آنے والی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہورہی ہیں اور دنیا بدامنی و تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگئی ہے ایسے میں  شنگھائی جذبے اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے تعاون کے پلیٹ فارم میں پیشرفت ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کو  مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔ چین شنگھائی تعاون تنظیم کو سفارتی ترجیح کے طور پر جاری رکھے گا، ہمیشہ کی طرح سیکرٹریٹ کے کام کے لیے سہولت اور مدد فراہم کرے گا اور ایس سی او  کی موجودہ مدتِ صدارت کے دوران قازقستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

وانگ نے کہا کہ چین اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ اس سال ہونے والی آستانہ سربراہ کانفرنس کے مثبت نتائج برآمد ہونے سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کے لیے نئی راہیں کھلیں اور دنیا کے پائیدار امن اور مشترکہ خوشحالی کے لیے تعاون بڑھایا جا سکے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ نے کہا کہ گزشتہ 20 برس میں شنگھائی تعاون تنظیم 6رکن ممالک سے بڑھ کر 26 رکن ممالک، مبصرین اور مذاکراتی شراکت داروں پر مشتمل ایک بڑے خاندان میں تبدیل ہوچکی ہے، اس نے تعاون کا نیا نمونہ تشکیل دیا ہے جس میں یکجہتی اور ہم آہنگی، کھلے پن، باہمی مفید نتائج، جامع پن اور مختلف سماجی نظام اور ترقیاتی راستے پر گامزن ممالک کے درمیان باہمی طور سیکھنے کی صلاحیت موجود ہے۔

ژانگ نے کہا کہ سیکرٹریٹ شنگھائی تعاون تنظیم کی پیشرفت میں ٹھوس تعاون جاری رکھے گا۔

شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ممالک کے سفیروں اور چین میں عالمی تنظیموں کے نمائندوں سمیت 200 سے زائد افراد نے استقبالیہ میں شرکت کی۔