• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک چین کے اہم شراکت دار ہیں،چینی وزیر خارجہتازترین

May 22, 2024

آستانہ(شِنہوا)چین کے وزیر خاجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے رکن ممالک اعلی معیار کی ترقی اور اعلی سطحی  کھلے پن میں چین کے اہم شراکت دار ہیں۔

انہوں نے یہ بات آستانہ میں ایس سی او خارجہ امور کی وزارتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کی قدر کرتے ہوئے وانگ یی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ شنگھائی سپرٹ  جس میں باہمی اعتماد، باہمی فائدے، مساوات، مشاورت، متنوع تہذیبوں کا احترام اور مشترکہ ترقی کی تلاش شامل ہے ،تنظیم کی مسلسل ترقی کا بنیادی اصول اور بین الاقوامی تعلقات کی نئی اقسام کو فروغ دینے کا بینر بن گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا جتنامسائل میں الجھ رہی ہےاتنا ہی ہمیں شنگھائی روح کو برقراررکھنےاور درست سمت پر گامزن رہنے کی ضرورت ہے ، جبکہ  مشترکہ مفادات کے تحفظ،  چیلنجوں سے نمٹنے  اور انصاف کے دفاع میں ایس سی او کو مزید موثر بنایا جانا ضروری ہے۔

وانگ نے اجلاس کے دوران چار تجاویز پیش کیں جن میں  سٹرٹیجک خود مختاری  برقرار رکھنا، اتحاد و تعاون  مضبوط بنانا، سلامتی کی ذمہ داریاں بانٹنا، تعاون کو اعلیٰ سطحوں تک پہنچانا، جامع تعاون کوفروغ دینا ، مشترکہ ترقی کو بااختیار بنانا،  کھلے پن اور جامعیت کو اپنانا اور تبادلوں اور باہمی طور پر سیکھنے  کے عمل کو وسعت دینا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر برابری، نظم و ضبط،  جامع اقتصادی عالمگیریت کے ساتھ کثیر قطبی دنیا کی حمایت کرنے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے، ایک بہتر مستقبل بنانے کے لیے تیار ہے۔

وانگ نے قازق صدر قاسم جومارت توکایف کے ساتھ ایک گروپ اجلاس میں شرکت کے علاوہ روس، بیلاروس، کرغزستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔