• Redford, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان دفاع اورسیکورٹی تعاون کے مفید نتائج برآمد ہوئے:چینی فوجی ترجمانتازترین

July 13, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے فریم ورک کے تحت دفاع اورسیکورٹی کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤگانگ نے ان خیالات کا اظہارایس سی او کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں چین کے تعاون کے حوالے سے ایک سوال کا جوب دیتے ہوئے کیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے تحت ادارہ جاتی اجلاسوں سے رکن ممالک کے درمیان تبادلوں کو سہولت فراہم ہوئی ہے، ژانگ نے کہا کہ چین نے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے مسائل پر تعاون کے لیے ایس سی او کے اجلاسوں بشمول رکن ممالک کے بین الاقوامی فوجی تعاون کے محکموں کے درمیان فعال شرکت کی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عملی تعاون سے بھی شاندار نتائج سامنے آئے  اور ایس سی او  ممالک کے دفاعی محکموں اور افواج نے ادویات، نقل و حمل اور انسانی ہمدردی کے تحت امداد جیسے شعبوں میں وسیع تبادلے کیے ہیں۔

ژانگ نے کہا کہ چینی فوج شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر ممالک کی افواج کے ساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے  کے لیے پرعزم اور عالمی اور علاقائی امن اور ترقی کے لیے مزید تعاون  کرے گی۔