• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی تعاون تنظیم " تائیوان کی آزادی" کی مخالف، ایک چین اصول کی حامی ہے،سیکرٹری جنرلتازترین

May 21, 2024

بیجنگ (شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ نے تائیوان خطے کے نئے رہنما کے عہدہ سنبھالنے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک چین اصول کو اجاگر کیا۔

ژانگ نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم، اپنے اور اقوام متحدہ منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے رکن ممالک کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتی ہے اور ان کی سلامتی اور ترقی کے مفادات کا پرخلوص تحفظ کرتی ہے۔

ژانگ نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ دنیا صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا لازی جزو ہے ۔عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندہ واحد قانونی حکومت ہے اور تائیوان کا معاملہ چین کا داخلی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم تائیوان معاملے پر چینی حکومت کے موقف کی بھرپور حمایت جاری رکھتے ہوئے ایک چین اصول پر عمل ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 کی پاسداری اور کسی بھی شکل میں "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت کرتی ہے۔