• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی ڈزنی لینڈ نے سرگرمیاں معطل کر دیںتازترین

November 29, 2022

شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی ڈزنی لینڈ ریزورٹ کے ایک بیان کے مطابق عالمی وباء کے انسداد اور کنٹرول کے تقاضوں پر عمل کرنے کیلئے شنگھائی ڈزنی لینڈ کو منگل سے عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا۔

ڈزنی ٹاؤن، وشنگ اسٹار پارک، اور 2 ریزورٹ ہوٹل معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے مصدقہ تاریخ موصول ہوتے ہی ریزورٹ مہمانوں کو آگاہ کر دے گا اور اس مدت کے دوران متاثر ہونیوالے تمام مہمانوں کو رقم کی واپسی یا تبادلہ کی سہولت فراہم کی جائیگی۔

میونسپل ہیلتھ کمیشن کے مطابق شنگھائی میں گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کی مقامی منتقلی کے 20 نئے کیسز اور بغیر علامات والے 158 مقامی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔