• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی ڈزنی ریزورٹ جزوی طور پر دوبارہ کام شروع کرنے کیلئے تیارتازترین

November 17, 2022

شنگھائی(شِنہوا) چین میں شنگھائی ڈزنی ریزورٹ جمعرات سے جزوی طور پر دوبارہ کام شروع کر دے گا۔

 

ریزورٹ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ڈزنی ٹاؤن، وشنگ سٹار پارک اور شنگھائی ڈزنی لینڈ ہوٹل کام کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ تاہم شنگھائی ڈزنی لینڈ کا مرکزی تھیم پارک آئندہ اطلاع تک بند رہے گا۔

 

شنگھائی ڈزنی ریزورٹ کو نوول کرونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے اقدامات اٹھانے کیلئے 31 اکتوبر سے بند کر دیا گیا تھا۔

 

شنگھائی میں گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کی مقامی منتقلی کے 2 مصدقہ کیسز اور 14 بغیر علامات کے مقامی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔