بیجنگ(شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے بیجنگ میں چین میں تعینات برطانوی سفیر کیرولین ولسن سے ملاقات کی جس میں برطانوی ذرائع ابلاغ کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
فونے کہا کہ شِنہوابرطانیہ کی کوریج کو بہت اہمیت دیتا ہے اورمتعدد برطانوی میڈیا اداروں کے ساتھ موثر تعاون کو برقراررکھاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شِنہوا برطانوی میڈیا کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کوفروغ دینے، مصنوعی ذہانت جیسے مسائل پررابطوں کو بڑھانے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ اعلیٰ معیاری ترقی میں بہتری اور چین-برطانیہ تعلقات کی ترقی میں کردار ادا کرنےکا خواہاں ہے۔
برطانوی سفیر نے کہا کہ نیوزمیڈیا کے لیے مصنوعی ذہانت کے موضوع پر بحث کوفروغ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ برطانوی میڈیا کی طرف سے چین کے بارے میں مزید جامع اور تفصیلی رپورٹس سامنے آئیں گی تاکہ برطانوی سامعین کو چین کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد مل سکے۔