بیجنگ(شِنہوا)شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے چین میں فرانس کے سفیر برٹرینڈ لورتھولری سے بیجنگ میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فوہوا نے کہا کہ اس سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ ہے اور یہ چین فرانس ثقافت اور سیاحت کا سال بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو بڑھانے کے بارے میں چینی صدر شی جن پھنگ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، شِنہوا نیوز ایجنسی چین ۔ فرانس ثقافتی سرگرمیوں سمیت اور عوام کے درمیان تبادلوں پر مبنی مختلف سرگرمیوں کی میزبانی میں قیادت کرے گی جبکہ پیرس اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کی کوریج کے لیے ایک مضبوط ٹیم بھیجی جائے گی۔
فو ہوا نے یقین ظاہرکیا کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین اور فرانس کے ذرائع ابلاغ کے تبادلے اور تعاون سے نئے نتائج حاصل ہوں گے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی سطح تک بلند کرنے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر فرانسیسی سفیر لارتھولری نے کہا کہ یہ سال فرانس اور چین تعلقات کی ترقی کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ ثقافتی تعلقات سمیت عوام کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانے کو اہمیت دیتا ہے۔