بیجنگ(شِنہوا)شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے بیجنگ میں چین کے لیے روس کے سفیر ایگور مورگولوف سے ملاقات کی ہے۔
فوہوا کا کہناتھا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی قیادت میں چین اور روس کے تعلقات مسلسل اعلیٰ سطح پر ترقی پا رہے ہیں جس سے بڑے ممالک کے مابین تعلقات کے حوالے سے ایک نئی مثال قائم ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شِنہوا نیوز ایجنسی روسی میڈیا اور تھنک ٹینکس کے ساتھ تبادلوں کو مزید وسعت دینے، برکس میڈیا فورم جیسے کثیر جہتی فریم ورک کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے اور چین اور روس کے مابین تعاون کے نئے دور کے لیے جامع سٹریٹجک شراکت داری کو پائیدار، صحت مند ، مستحکم اورگہرائی پر مبنی ترقی دینے میں مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
روسی سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا روس اور چین کے عوام ایک دوسرے کے لیے گہرے دوستانہ جذبات رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے میڈیا کے مابین تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین میں روسی سفارت خانہ شِنہوا کے ساتھ روسی میڈیا اور تھنک ٹینکس کے تبادلوں کو فعال انداز میں فروغ دے گا۔