بیجنگ (شِنہوا) چین کی شِںہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے اطالوی میڈیا ادارے کلاس ایڈیٹری کے سی ای او پاؤلو پنیرائی سے ملاقات کی۔
اس دوران رواں سال چین۔ اٹلی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے فو نے کہا کہ شِنہوانیوز ایجنسی دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو عملی شکل دینے، میڈیا تبادلے و رابطے مزید گہرا کرنے، چین۔ اٹلی دوستانہ تعاون کو وسیع پیمانے پر پھیلانے کے لئے کلاس ایڈیٹری کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو ایک نئی سطح پر فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا جائے۔
اس موقع پر پنیرائی نے کہا کہ کلاس ایڈیٹری شِنہوا نیوز ایجنسی کے ساتھ دوستانہ تعاون کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور فریقین کے درمیان تبادلوں کی مسلسل گہرائی کو دیکھ کرخوش ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین میڈیا کو ٹیکنالوجی میں خودمختار بنانے جیسے شعبوں میں رابطے مضبوط بنائیں گے۔
ملاقات سے قبل پنیرائی نے شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر دفتر کا دورہ بھی کیا۔