نیویارک (شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ(یونیسف) کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے شراکت داری کٹی وین ڈیر ہیجڈن سے ملاقات کی ہے۔
یونیسیف کے عالمی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات کے دوران یونیسف اور شِنہوا نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔
اس موقع پر فو نے کہا کہ شِنہوا نے یونیسف کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعاون برقرار رکھا ہے اور یہ کہ یونیسف اقوام متحدہ کے پہلے اداروں میں شامل ہے جس نے شِنہوا کے ساتھ تعاون پر مبنی تعلقات قائم کیے۔
2009 میں، دونوں اداروں نے تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے جس کے بعد سے سے مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر بین الاقوامی عوامی فلاح و بہبود کی متعد د تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
فو نے کہا کہ یونیسف کے تعاون سے، شِنہوا نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی صحت مند نشوونما کو فروغ دینے کے لیے عالمی صحافتی سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہوئے بچوں سے متعلق مسائل کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر آگاہی کو موثر طریقے سے فروغ دیا جن پر مثبت سماجی ردعمل سامنے آیا اورانہیں وسیع پیمانے پر سراہا گیا۔
شِنہوا نیوز کے صدر نے کہا کہ وہ آج ہونے والی مفاہمت کی یاداشت کے منتظر تھے ،کیوں کہ اس سے خبروں کی رپورٹنگ اور موضوعاتی سرگرمیوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئی شروعات اور دونوں اداروں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔