• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شہنشاہ پینگوئن کی عالمی آبادی میں کمی ہو رہی ہے:تحقیقتازترین

March 13, 2024

ویلنگٹن(شِنہوا) شہنشاہ پینگوئن کی عالمی آبادی میں ہر سال تقریباً 1.3 فیصد کمی ہو رہی ہے اور سائنسدان اس واضح کمی کی وجہ جاننے میں ناکام ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق  انٹارکٹیکا میں، 2009 کے مقابلے میں 2018 میں شہنشاہ پینگوئن کی تعداد کم تھی۔ پروسیڈنگز آف دی رائل سوسائٹی بی: بائیولوجیکل سائنسز نامی جریدے میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کے محققین کی شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق 2009  کے مقابلے 2018 میں موسم بہار کے دوران افزائش نسل کے علاقوں میں بالغ شہنشاہ پینگوئن کی تعداد24ہزار کم تھی۔

نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف کینٹربری اور آسٹریلین انٹارکٹک ڈویژن کے سائنسدانوں نے کہا کہ پورے براعظم میں ہونے والی تبدیلیاں خطے کے لحاظ سے مختلف ہیں اورجن  رجحانات کا مشاہدہ کیا گیا ان کا سمندری برف کی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔