• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی آئی آئی ای نیوزی لینڈ کے کاروباری اداروں کے لیے چینی مارکیٹ میں موجودگی بڑھانے کا موقع ہے:سرکاری عہدیدارتازترین

November 08, 2023

ویلنگٹن (شِنہوا) نیوزی لینڈ کے ایک تجارتی عہدیدار نے کہا ہے کہ  چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای ) نیوزی لینڈ کے کاروباری اداروں کے لیے چین کی مارکیٹ میں موجودگی اور ساکھ  بنانے کے لیے ایک مضبوط موقع ہے۔

تجارت اور برآمد کو فروغ دینے کے سرکاری ادارے، گریٹر چائنہ آف نیوزی لینڈ ٹریڈ اینڈ انٹر پرائزز(این زیڈ ٹی ای) کے علاقائی ڈائریکٹراینڈریو وائٹ نےشِنہوا کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ سی آئی آئی ای نیوزی لینڈ کی صلاحیتوں کو پیش کرنے  اوراہم شراکت داریوں کے قیام کا پلیٹ فارم ہے۔ سی آئی آئی ای میں نیوزی لینڈ کے کاروباری اداروں کی جاری سرمایہ کاری چینی مارکیٹ اور شراکت داروں کے لیے  وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ جب 2020 کے دوران ایونٹ وبائی پابندیوں کی زد میں تھا اس وقت بھی نیوزی لینڈ  کے ایک بڑے وفد نے اس میں شرکت کی اور کاروبار بھی 2021 اور 2022 میں واپس بحال ہوئے۔

سی آئی آئی ای کا چھٹا ایڈیشن، 5 نومبر سے 10 نومبر تک شنگھائی میں ہو رہا ہے،جس میں  3ہزار400 سے زیادہ نمائش کنندگان اور3لاکھ 94ہزارپیشہ ور رجسٹرڈ مہمان شریک ہیں۔