بنکاک (شِنہوا) تھائی لینڈ کی ایک کاروباری شخصیت نے کہا ہے کہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای ) صنعت کے معروف کاروباری اداروں کی شرکت کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کی نمائش اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے لیے چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے ایک وسیع پلیٹ فارم ہے۔
48 سالہ جیولر لی جیاچھون تھائی چائنیز نیو جنریشن بزنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین بھی ہیں جو بچپن میں اپنے والدین کے ساتھ تھائی لینڈ چلے گئے تھے جہاں انہوں نے 18 سال کی عمر میں تھائی لینڈ یونگ ٹائی جیولری کمپنی کی بنیاد رکھی۔ اس وقت سے لی زیورات کی تجارت کے پیشے سے منسلک ہیں۔
سی آئی آئی ای کے آغاز سے قبل ایک انٹرویومیں لی نے شِنہوا کو بتایا کہ سی آئی آئی ای سے حلقہ احباب وسیع ہوتا ہے اور انہوں نے 2018 میں سی آئی آئی ای کے آغاز سے اب تک اس کے تمام ایڈیشن میں شرکت کی ہے۔ لی کا5 سے 10 نومبر تک ہونے والی سی آئی آئی ای میں شرکت کا یہ چھٹا موقع ہوگا۔
تھائی لینڈ روبی اور نیلم کی پروسیسنگ کا عالمی مرکز ہے اور زیورات تھائی لینڈ کی بڑی صنعتوں میں سے ایک ہے۔ 2018 میں چائنہ جیمز اینڈ جیڈ ایکسچینج کی دعوت پر لی اور اس کی کمپنی نے پہلی سی آئی آئی سی میں شرکت کی تھی۔